آلو کچا چھلکا 110، پیاز 80، ٹماٹر 130، لہسن ہرنائی 330، ادرک تھائی لینڈ 700، کھیرا فارمی 120 کلوتک دستیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)انتظامیہ کے چھاپے ، جرمانے اور گرفتاریاں بھی اثر نہ دکھا سکیں، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت ہوتے رہے ،خریدار پریشان ہوگئے۔ گراں فروشی کی وجہ سے عوام کے لئے سبزی کی خریداری مشکل ہو گئی۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت85روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 100سے 110روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 70کی بجائے80، آلو کچا چھلکا درجہ سوم 60کی بجائے70،پیاز درجہ اول50کی بجائے80،پیاز درجہ دوم40کی بجائے60، پیاز درجہ سوم30کی بجائے50،ٹماٹر درجہ اول95کی بجائے130، ٹماٹر درجہ دوم80کی بجائے100، ٹماٹر درجہ سوم75کی بجائے90،لہسن دیسی نیا210کی بجائے270سے 280،لہسن ہرنائی250کی بجائے320سے330،ادرک تھائی لینڈ450کی بجائے650سے700،ادرک چائنہ430کی بجائے600سے650،کھیرا فارمی95کی بجائے120،بینگن180کی بجائے230سے250،بند گوبھی130کی بجائے160سے170،پھول گوبھی160کی بجائے220سے230،شملہ مرچ190کی بجائے250سے270،،بھنڈی200کی بجائے260سے270،شلجم75کی بجائے140 سے 150،اروی110کی بجائے170سے180،مٹر230کی بجائے370سے380،کریلا180کی بجائے220سے230،سبز مرچ130کی بجائے200،لیموں دیسی260کی بجائے420،ٹینڈے دیسی200کی بجائے270سے280،گھیاکدو220کی بجائے260سے270،پالک فارمی70کی بجائے90،گاجرچائنہ130کی بجائے190سے200 جبکہ گھیا توری150کی بجائے180سے190روپے کلوفروخت کی گئی۔پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول225کی بجائے350، سرکاری نرخ نامے میں سیب سفید کی قیمت مقرر نہیں کی گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں درجہ اول350سے400روپے کل فروخت کیا گیا،کیلا درجہ اول درجن215کی بجائے300، کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے180سے200،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے120سے130،انار دیسی نیا290کی بجائے480سے500، آلو بخارادرجہ اول310کی بجائے450سے 470، آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائے240سے250،گرما 140کی بجائے170، آڑو درجہ اول275کی بجائے400سے420، آڑو درجہ دوم180کی بجائے230سے240،جامن دیسی330کی بجائے380، آم انور رٹول210کی بجائے300، آم دوسہری240کی بجائے260سے270، آم چونسہ درجہ اول260کی بجائے300سے320، آم چونسہ درجہ دوم150کی بجائے170سے180، آم فجری150کی بجائے170،پپیتا320کی بجائے350سے 360روپے،خوبانی موٹی310کی بجائے350سے360،ناشپاتی290کی بجائے320، کھجور ایرانی490کی بجائے530سے550،کھجور اصیل460کی بجائے500 جبکہ انگور سندر خانی 400کی بجائے 580سے 600روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔