یونیسیف نے 2024 کو بچوں کیلئے بدترین سال قرار دیدیا

دنیا بھر میں ہر چھٹا بچہ بندوق کی گولی کے سائے تلے رہنے پر مجبور ہے:عالمی ادارے کی رپورٹ
 نیویارک (آئی این پی)یونیسیف نے 2024 کو بچوں کیلئے بدترین سال قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بچوں کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 47 کروڑ 30لاکھ بچے جنگی ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، دنیا بھر میں ہر چھٹا بچہ بندوق کی گولی کے سائے تلے رہنے پر مجبور ہے، 1990 کے بعد دنیا بھر میں تنازعات کے باعث متاثرہ بچوں کی تعداد دوگنی ہوگئی۔یوینسیف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 1990 کی دہائی میں تقریبا 10 فیصد کے مقابلے میں آج تقریبا 19 فیصد بچے تنازعات سے متاثر ہیں