دنیا میں موٹے بچوں کی تعداد غذائی قلت کے شکار بچوں سے بڑھ گئی :یونیسیف

نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں 5سے 19سال کے بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپا ایک سنگین مسئلے کی صورت اختیار کر چکا ہے، اور تاریخ میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد غذائی قلت کا شکار بچوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔یونیسیف کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025  کے آخر تک ہر 10 میں سے ایک بچہ یا نوجوان موٹاپے جیسے دائمی مرض میں مبتلا ہوگا۔ یہ صورتحال غیر معیاری اور غیر اخلاقی مارکیٹنگ کے ذریعے بچوں کو جنک فوڈ کے استعمال کی طرف راغب کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے