سموگ سے بچے اور حاملہ خواتین متاثر ہوسکتے ہیں، کم قوت مدافعت کے باعث بچے جلدی متاثر ہوتے ہیں‘اس لہر سے قبل 12 فیصد بچوں کی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں‘حکومت ہنگامی اقدامات کرے
لاہور(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف) نے خبردارکیا ہے پنجاب میں فضائی آلودگی کے پیش نظر 1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے، حکومت سموگ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔عالمی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان میں فضائی آلودگی کی اس لہر سے قبل 12 فیصد بچوں کی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔یونیسیف نے مزید کہا سموگ کی اس لہر سے بچے اور حاملہ خواتین متاثر ہوسکتے ہیں، کم قوت مدافعت کے باعث اسموگ سے بچے جلدی متاثر ہوتے ہیں۔