حقوق کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا
اسلام آباد (آئی ا ین پی )اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی امدادی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف)نے کہا ہے 2050 تک پاکستان میں بچوں کی آبادی 12 کروڑ 90 لاکھ جبکہ بھارت اور چین میں بالترتیب 35 کروڑ اور 14 کروڑ 10 تک پہنچ سکتی ہے۔یونیسیف کی جاری کردہ 2024 میں دنیا کے بچوں کی حالت بارے رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں بچوں کی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ ہوگی۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بدلتی ہوئی دنیا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہیں کیے گئے تو بچپنے کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔