پنڈی بھٹیاں،سندھ سے آنے والے ہندو جوڑے نے اسلام قبول کر لیا

پنڈی بھٹیاں(آئی این پی )سندھ سے دھان کی فصل کی کاشت کیلئے پنڈی بھٹیاں آنیوالے ایک ہندو جوڑے نے اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے اخلاق و کردار سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق جوڑے کے دیگر اہلِ خانہ واپس سندھ چلے گئے، تاہم جوڑے نے پنڈی بھٹیاں میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مقامی افراد کی موجودگی میں جوڑے کا شریعتِ محمدی ﷺ کے مطابق نکاح پڑھایا گیا اور انہیں اسلامی نام بھی دئیے گئے۔ مقامی افراد نے نومسلم جوڑے کو ہر ممکن رہنمائی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر جوڑے کے لئے رہائش کا انتظام کرنے اور گھر تعمیر کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے نومسلم جوڑے کی اسلام پر ثابت قدمی اور کامیاب زندگی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔