پارا چنار واقعہ پر کراچی میں دھرنا 2 مقامات سے ختم

کراچی(آئی این پی )پارا چنار واقعہ پر کراچی میں جاری دھرنے دو مقامات سے ختم کر کے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔کرم واقعہ پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اہم شاہراہیں اور چوراہے بند ہیں۔کراچی میں ملیر 15 نمبر اور نیشنل ہائی وے ٹان شپ پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد دونوں مقامات پر سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا  ۔شہر قائد کے 10 مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں