امریکہ آکر عمران خان کو آزاد کرالے، بانی پی ٹی آئی کوعدالت سے جج ہی آزاد کرسکتے ہیں
بانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلا ء سے بات کریں
سیہون شریف(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس ایکٹ آفیشل گزٹ میں آیا ہے، صدر نے دستخط کئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی آزادی کیلئے امریکی بیان بارے کہا امریکہ آکر عمران خان کو آزاد کرالے، بانی پی ٹی آئی کوعدالت سے جج ہی آزاد کرسکتے ہیں، اگربانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا ہوگا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلا سے بات کریں۔