بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں
سیاست میں سربراہ جے یو آئی ف کا مثبت کردار قابل تعریف ہے:فضل الرحمن سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں سربراہ جے یو آئی ف کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔