ہرکسی کیساتھ جھگڑے کے بجائے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے بلاول بھٹو

 نیشنل ایکشن پلان تھری کا معاہدہ ہو چکا تھا‘ وزیراعلیٰ کے پی معاہدے پر تیارنہیں تھے‘  اس لئے ہمیں اور وزیراعظم کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا
حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کرے، وفاق اورپی ٹی آئی کادہشتگردی پرمعاہدہ ہو جاتا ہے تو گورنر راج  ختم کرنے کا کہوں گا:لاڑکانہ میں خطاب
لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے کہاہے  دہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تھری کا معاہدہ ہو چکا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی معاہدے پر تیارنہیں تھے  اس لیے ہمیں اور وزیراعظم کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کرے، وفاق اورپی ٹی آئی کادہشتگردی پرمعاہدہ ہو جاتا ہے تو گورنر راج ختم کرنے کا کہوں گا۔انہوںنے لاڑکانہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  دنیا بھر میں معاشی بحران ہے، پاکستانی عوام کومعاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، ہم نے پورے سندھ میں صحت کے شعبے پر توجہ دی، لاڑکانہ میں ہسپتال کی سہولت زیادہ محسوس ہورہی ہے، کل ہم نے لاڑکانہ یونیورسٹی کا افتتاح کیا، سندھ حکومت 45 ارب روپے کی گرانٹ یونیورسٹیز کو دیرہی ہے، سپورٹ ملنے کے باوجود ہمارے تعلیمی اداروں کو مسائل کا سامناہے۔ مستقبل میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنیکی کوشش کریں گے،لاڑکانہ میں ذوالفقار بھٹو نے واٹرسپلائی،سیوریج اور ڈرینیج کے منصوبے دیئے تھے، لاڑکانہ میں واٹرسپلائی کی سہولت حکومت کی طرف سیاْس طرح نہیں،لاڑکانہ کیعوام ٹیوب ویل سیپانی حاصل کررہیہیں،پورے لاڑکانہ کو واٹرسپلائی کی سہولت دلانیکی کوشش کریں گے۔ ٹرمپ صدر کے امیدوار تھے تو ان کا نعرہ تھایہ سب جنگ شروع کرتے ہیں میں ختم کرتاہوں،اسرائیل نے امریکا کو ساتھ ملا کر حملہ کیا،ایران سے ردعمل آناہے، امریکہ کے عوام نے جنگ کو رد کیا،امن کوووٹ دیا، جنگ کابوجھ امریکا سے لاڑکانہ تک کیعوام اْٹھا رہے ہیں،ہم نیتاریخ میں ایسامعاشی بحران نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا  وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے وفد کو عشائیہ کی دعوت دی تھی،وزیراعظم سے ملاقات بہت مثبت رہی،ملکرحکمت عملی بنائی ہے،وزیراعظم اور ہماری کوآرڈینیشن میں بہتری آئیگی،وزیراعظم کابینہ اجلاس مختلف صوبوں میں بلائیں گے،کاپ میٹنگ کے بعد وزیراعظم آئیں گے تو کراچی میں اْن سے ملاقات ہوگی۔