اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے آخری روز یعنی 31 دسمبر کو اڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا