5سالہ‘‘اڑان پاکستان پروگرام’’کا 31دسمبر کو اعلان

پروگرام قومی اقتصادی پلان ،وزیراعظم شہباز شریف اعلا ن کریں گے 
2029تک محیط پروگرام میں آئی ٹی بر آمد ات کو خصوصی اہمیت دی جائیگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے آخری روز 31 دسمبر کو اْڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اْڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ اْڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی، آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔