کراچی: ابراہیم حیدری میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاندان کے 6 افراد متاثر، ایک جاں بحق، 2 بچا لیے گئے۔

کراچی: ابراہیم حیدری میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاندان کے 6 افراد متاثر، ایک جاں بحق، 2 بچا لیے گئے۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایک افسوسناک کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے۔

مقامی ماہی گیروں کی تنظیم کے رہنما یونس خاصخیلی کے مطابق، کشتی میں سوار 6 افراد حادثے کا شکار ہوئے جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔یہ حادثہ رات کے وقت 8 بجے بھنڈار کے مقام پر پیش آیا، جہاں رات کے اندھیرے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے، جن میں جاں بحق اور لاپتا شخص آپس میں بھائی تھے۔ وہ بھنڈار میں عرس میلہ دیکھنے کے لیے جارہے تھے۔ مقامی غوطہ خور اور ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔