لاہور میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق، چار زخمی

لاہور میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق، چار زخمی

لاہور کے مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گرنے کے حادثات میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 60 سالہ رمضان، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن شامل ہیں، جبکہ چار افراد زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیے گئے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں دبے افراد کو زندہ نکالا۔دوسری جانب لاہور کے اولڈ انارکلی میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہیں اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔