قومی اسمبلی: عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر اور پی اے سی آفس بند

قومی اسمبلی: عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر اور پی اے سی آفس بند

قومی اسمبلی کے سابق قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگا دیے گئے ہیں اور اس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے آفس میں بھی ملازمین کے تبادلے ہوئے ہیں، جبکہ جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے اپنے استعفے دے رکھے ہیں۔اب عمر ایوب کی نااہلی کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا عمل شروع ہوگا۔