شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے ایک یادگار اور جذباتی ملاقات کی۔
میچ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے راشد خان کو ہمت اور حوصلے کی دعا دیتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل راشد خان کے بڑے بھائی کا انتقال ہوا تھا جس کے باعث افغان کپتان شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ تاہم وہ اپنے قومی فریضے کو جاری رکھتے ہوئے سہ فریقی سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کا آمنا سامنا سیریز کے پہلے میچ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔