پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکن کرکٹر دونیتھ ویلالاگے کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دونیتھ ویلالاگے سے تعزیت کی۔اس موقع پر سی او او پی سی بی سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔کپتان سلمان علی آغا نے اس مشکل وقت میں دونیتھ ویلالاگے کی ہمت بندھائی۔
یاد رہے کہ دونیتھ ویلالاگے کے والد چند روز قبل سری لنکا میں انتقال کر گئے تھے۔