راشد خان کی 3 سال بعد افغانستان کرکٹ ٹیم میں واپسی، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا اعلان

راشد خان کی 3 سال بعد افغانستان کرکٹ ٹیم میں واپسی، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا اعلان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے 3 سال بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کی ہے۔

راشد خان نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ مارچ 2021 میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ اب وہ افغانستان کی ٹیم کا حصہ بنیں گے جو زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔اس سیریز کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں حشمت اللّٰہ شہیدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو بلاوایو میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری 2024 کو بلاوایو میں ہی کھیلا جائے گا۔یہ سیریز افغانستان کے لیے اہم ہے اور راشد خان کی واپسی سے ٹیم کو اہم سپن باؤلنگ کا فائدہ ہوگا۔