پولیس کی گداگری ایکٹ کے تحت کارروائیاں،2747پیشہ ور گرفتار، 12سہولت کار بھی شامل
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال گداگری ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے نتیجے میں2747پیشہ ور گداگروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایاکہ گرفتارگداگروں میں2632مرد، 103عورتیں اور 12سہولت کار شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور نے ڈویڑنل افسران کو مئوثر حکمت ِ عملی کے تحت گداگر وں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز، چوکوں اوراہم شاہراہوں پر بھکاریوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے۔ گداگروں کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ ٹریفک پولیس اہم شاہراہوں اور سگنلز پر بھکاری مافیا کے خلاف مئوثر کارروائیاں جاری رکھے۔