لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے اٹھویں ہفتے کے اخری روز صرف مخصوص کیٹیگری کے چند کیسز سماعت کے لئے مقرر کیے گئے۔جمعہ کا روز ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کی حاضری معمول سے نہایت کم رہی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی عدالت میں بھی کوئی مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں تھا ،چھٹیوں اور جمعہ کے روز کی مناسبت سے عدالت میں کوئی اہم سیاسی نوعیت کا کیس بھی مقرر نہیں کیا گیاتھا۔ہائیکورٹ میں ڈویڑن بینچز بھی کسی مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی۔