پشاور میں فلڈ ریلیف چیریٹی میچ، ویمنز کرکٹرز نے شائقین سے اپیل کردی

پشاور میں فلڈ ریلیف چیریٹی میچ، ویمنز کرکٹرز نے شائقین سے اپیل کردی

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے پشاور کے شائقینِ کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کے لیے اسٹیڈیم ضرور آئیں اور ٹکٹ خرید کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔

ویمنز کرکٹرز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جتنے زیادہ شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے اتنی ہی زیادہ رقم سیلاب متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جا سکے گی۔خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اشتراک سے یہ نمائشی میچ آج پشاور کے اربن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔میچ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے بڑے نام ایکشن میں دکھائی دیں گے، جن میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، وقار یونس، راشد لطیف، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور موجودہ کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔یہ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا آغاز آج دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔