بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس سیلاب کے باعث آج معطل

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس سیلاب کے باعث آج معطل

بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے آج ٹرین سروس معطل رہے گی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کر دی گئی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹرین سروس اتوار سے دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔