بلوچستان: کوئٹہ سے ٹرین سروس 27 مارچ کو عارضی طور پر معطل

بلوچستان: کوئٹہ سے ٹرین سروس 27 مارچ کو عارضی طور پر معطل

کوئٹہ میں محکمہ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہیں گی۔ اس دن کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہوگی اور ٹرین آپریشن عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس روانہ کر دیا جائے گا اور اسے کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، کوئٹہ سے کراچی اور چمن جانے والی ٹرین سروس پہلے ہی معطل ہے۔ ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے پہلے ٹرینوں کے شیڈول سے متعلق معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔