ویب ڈیسک: کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق 11 مارچ کو ضلع کچھی میں دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہو چکی ہے، اور دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔ اس وقت تک چمن کے لیے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔