بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کے مطابق، بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں سکیورٹی ایجنسیوں کی کلیئرنس تک معطل رہیں گی۔عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی جب تک حالات معمول پر نہ آئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، لیکن سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 155 مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔