ویب ڈیسک کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور زون نے چار یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو باضابطہ نوٹس جاری کر کے طلب کر لیا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ریگولیٹڈ آن لائن ٹریڈنگ اور جوئے کی ایپلیکیشنز کے ذریعے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے لیے صارفین خصوصاً نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ترجمان NCCIA کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ایپس کو فروغ دیا جو ریگولیٹری منظوری کے بغیر چل رہی تھیں، اور زیادہ منافع کے جھوٹے دعوے کر کے عوام کی محنت کی کمائی کو خطرے میں ڈال دیا۔جاری تحقیقات (Inquiry No. 4807/2025) کے تحت طلب کیے گئے افراد میں محمد انس علی، اقراء کنول، محمد حسین شاہ اور مدثر حسن شامل ہیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 ستمبر 2025 کو NCCIA لاہور دفتر میں پیش ہوں تاکہ اپنا موقف پیش کر سکیں۔