بیٹنگ ایپس پروموشن کیس: تین یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج

بیٹنگ ایپس پروموشن کیس: تین یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تین یوٹیوبرز رجب بٹ، انس علی اور حریرہ کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انہی بیٹنگ ایپس کی پروموشن کے معاملے پر یوٹیوبر ڈکی بھائی پہلے ہی گرفتار ہیں۔