ویب ڈیسک کے مطابق نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت آئندہ ماہ دنیا بھر کی طرح کویت میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
کویتی حکومت نے اس موقع پر تین دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔کویت میں جمعرات 4 ستمبر کو جشنِ ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے بند رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتے کو معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح دفاتر اتوار 7 ستمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے تعطیل کے فیصلے خود کریں گے۔
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 25 اگست 2025 (پیر) کو نظر آیا، جس کے مطابق 12 ربیع الاول بروز ہفتہ، 6 ستمبر کو ہوگی۔ اس دن ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت کے ساتھ منا سکیں۔ہفتے کے بعد اتوار 7 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی، جس دن ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ چونکہ اتوار معمول کے مطابق ویک اینڈ بھی ہے، عوام کو اس طرح مسلسل دو دن کی چھٹی میسر آئے گی۔