حکومت بلوچستان کا عیدالاضحیٰ 2025 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان

حکومت بلوچستان کا عیدالاضحیٰ 2025 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔یہ تعطیلات جمعہ سے پیر تک ہوں گی، جو پہلے جمعرات سے اتوار تک مقرر تھیں۔ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیا ہے تاکہ عید کے دوران عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور سرکاری ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان چار دنوں میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے بند رہیں گے، تاہم ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں انہی تاریخوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔