لاہور میں سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث سینکڑوں ٹن وزنی سائفن برج دریائے راوی میں بہہ گیا اور پانی کے درمیان رک گیا۔
ذرائع کے مطابق بپھرے ہوئے دریائے راوی کے زور کے سامنے سائفن کا بھاری بھرکم برج بھی نہ ٹھہر سکا۔ اگر یہ پل شاہدرہ راوی پل سے ٹکراتا تو مزید نقصان ہو سکتا تھا، لیکن پاک فوج کی ماہر ٹیموں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے پل کو دریائے راوی کے درمیان روک کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔اب اس مقام پر پل کو منجمد کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ سیلابی پانی کے مزید اثرات کو کنٹرول کیا جا سکے اور شہریوں و بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔