ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر نچلے اور درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریاؤں کی صورتحال
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق:دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 68 ہزار کیوسک ہے۔دریائے جہلم اور دریائے چناب کے اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔نالہ پلکھو کینٹ اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔دریائے راوی کے اہم مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ڈیموں کی صورتحال
تربیلا ڈیم 98 فیصد بھر چکا ہے، موجودہ لیول 1547.94 فٹ ہے۔
منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے، موجودہ لیول 1211.15 فٹ ہے۔
عوام کے لیے ہدایات
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ:
احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔شہری دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے سے سختی سے گریز کریں۔