امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے خوش آئند، یوکرین میں پرامن حل کا حامی

امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے خوش آئند، یوکرین میں پرامن حل کا حامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے خوش آئند ہیں اور امید ہے کہ روس-یوکرین تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

 انہوں نے زور دیا کہ روس کو یوکرین میں امن کی کوششیں رکوانا نہیں چاہیے۔عاصم افتخار نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے تنازع کے حل میں کردار کو سراہا جاتا ہے، اور یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین واضح ہیں اور ان پر عملدرآمد لازم ہے، تمام ارکان کو ویانا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان پرامن حل کا حامی ہے اور اس بحران میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ عاصم افتخار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ماہ مثبت اقدامات کیے ہیں اور آج کی ملاقات میں یوکرینی صدر کی شمولیت خوش آئند ہے۔پاکستان کو روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، اور بدقسمتی سے یہ بحران اب چوتھے سال میں داخل ہو گیا ہے۔