ایف بی آر اصلاحات سے جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ خوش آئند ہے:وزیر اعظم شہباز شریف

ایف بی آر اصلاحات سے جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ خوش آئند ہے:وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے اور ان اصلاحات کا تسلسل معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

اجلاس کی تفصیلات
وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے مجوزہ اقدامات، ٹیکس اصلاحات، اور کسٹم کلیئرنس کے عمل میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کے اہم نکات
اصلاحات کے نفاذ میں رکاوٹ بننے والے سرخ فیتے اور ادارہ جاتی مسائل کو ختم کرنے کی ہدایت۔
کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کا ملک بھر میں یکساں اطلاق یقینی بنانے پر زور۔
ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسٹم کلیئرنس کا وقت کم کرنے کی ہدایت۔
ٹیکس کلیکشن کے ثمرات کو آئندہ مالی سال تک برقرار رکھنے اور وفاق اور صوبوں میں باہمی ہم آہنگی پر زور۔
عوامی آگاہی اور استعداد کار بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور کسٹم نظام کی بہتری کی ضرورت پر زور۔
ٹیکس اہداف اور پیش رفت
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ٹیکس کلیکشن اور اصلاحاتی اہداف کے لیے مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم آن لائن اردو میں بھی دستیاب کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف مکمل کیا۔آئندہ مہینوں میں بھی ٹیکس ہدف پورا ہونے کی توقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عائد کردہ ٹیکسز کا مؤثر نفاذ ٹیکس کلیکشن میں مزید اضافہ کرے گا اور وفاقی ادارے صوبوں کی مشاورت سے مربوط اسٹریٹجی تشکیل دیں۔