وزیراعظم نے مہنگائی کی 9 سال کی کم ترین سطح پر آمد کو خوش آئند قرار دیا

وزیراعظم نے مہنگائی کی 9 سال کی کم ترین سطح پر آمد کو خوش آئند قرار دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، جو دسمبر میں 4.1 فیصد ہوئی اور جنوری 2025 میں مزید کم ہوکر 2.4 فیصد پر آ گئی۔شہباز شریف نے مہنگائی میں مسلسل کمی کو حکومتی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کو مزید کم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔