پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، یہ ماڈل ملک کے لیے خوش آئند ہے: خواجہ آصف

پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، یہ ماڈل ملک کے لیے خوش آئند ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ڈھائی سے تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، جسے وہ ملک کے لیے مثبت اور خوش آئند ماڈل قرار دیتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا:"اگر یہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو شاید ہماری تاریخ کے بہت سے حادثات ٹل سکتے تھے۔ دیر آید درست آید، اب یہ ماڈل کامیابی سے چل رہا ہے۔"
 فوج اور حکومت میں آئیڈیل تعلقات
خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کے اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان تعلقات آئیڈیل سطح پر ہیں۔"میں خود اس ریلیشن شپ کا گواہ ہوں، اور دونوں کے درمیان پالیسیوں میں جو ہم آہنگی ہے، وہ پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔"
 کھل کر بات کرنے کی روایت برقرار
وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ہمیشہ جو بات درست سمجھتے ہیں وہ بلا جھجھک بیان کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بعض اوقات سرزنش کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے:"میں لگی لپٹی کے بغیر سچ بولتا ہوں، اور اکثر اس وجہ سے مجھ پر تنقید بھی ہوتی ہے۔ لیکن یہی میری سیاست کا اصول ہے۔"