محکمہ اطلاعات سندھ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر آج اور کل کی سرکاری چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں 30 اور 31 اگست کو محکمہ کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ حالات کے مطابق ضروری خدمات فراہم کی جا سکیں۔محکمہ اطلاعات سندھ نے چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ شہریوں اور متعلقہ عملے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں اپنی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں اور سیلاب سے متعلق انتظامی امور میں تعاون کریں۔