سندر : شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

 علی حسن نے گھر میںگھس کر عفیفہ اور اس کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا 
 لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے زریعے مردہ خانے منتقل، قانونی کاروائی شروع:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں نجی سوسائٹی میں شوہر نے سابقہ بیوی کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کر کے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ، تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں علی حسن نامی شخص اپنے بیوی کو اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے زریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ عفیفہ شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔گزشتہ روز علی حسن نے ان کے گھر گھس کر عفیفہ اور اس کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور والدین کے سامنے عفیفہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی پولیس نے مزید بتایا کہ لواحقین کسی قسم کی کاروائی نہیں کروانا چاہتے کاروائی کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔