گلگت، جی بی سکائوٹس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، 2 جوان شہید

 جوان ہسپتال میں زیرِ علاج ،حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی 
 سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ ٹارگٹ آپریشن شروع کردیا :ترجمان
گلگت (آئی این پی )گلگت میں جی بی اسکاٹس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں 2  جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چلاس ہوڈر کے سامنے گلگت بلتستان اسکاٹس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا حملے میں جی بی اسکاٹس کے اب تک 2  جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک جوان اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ ٹارگٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔