ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار سمیت 2دافراد شہید،ایک زخمی

جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے، تلاش کیلئے آپریشن جاری 
 ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ایک اور حملے میں اہلکار سمیت دوافراد شہید جبکہ ایک اہلکار شخص ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے درابن چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیاحملے میں ایک پولیس اہلکار عصمت اللہ اور ایک شہری عبداللہ شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔