گلگت : چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کاواقعہ چلاس تھورفاریسٹ چیک پوسٹ پر پیش آیا
گلگت (آئی این پی )گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہو گیا ۔پولیس کے مطابق چلاس میں تھور فاریسٹ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار محمد گل شیر شہید ہوگئے۔ واقعہ گذشتہ رات ڈھائی بجے پیش آیا، حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید اہلکار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔واقعے کے بعد تھورچیک پوسٹ پرسکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔