حکومت جامع ٹیکسٹائل و ملبوسات پالیسی اور قومی صنعتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے
نئی صنعتی پالیسی اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے : ہارون اختر خان معاون خصوصی
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ پانچ سال کے لیے ایک جامع ٹیکسٹائل و ملبوسات پالیسی اور قومی صنعتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی صنعت کو علاقائی طور پر مسابقتی بنانا، تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنا اور برآمدات میں پائیدار اضافہ یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سمیت کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کے چیف ایگزیکٹیوعامر فیاض شیخ سمیت آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی گارمنٹس کی برآمدات میں شاندار کامیابیوں کو قریب سے دیکھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی اور ایسا سازگار ماحول فراہم کیا جائے جو عالمی منڈی میں برآمدی شعبوں کی مسابقت کو متاثر نہ کرے۔