بڑے غیر رسمی شعبے کو باضابطہ معیشت میں شامل کئے بغیر ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکتا
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے پاکستان کی برآمدات اس وقت تک نہیں بڑھ سکتیں جب تک ملک کے بڑے غیر رسمی شعبے کو باضابطہ معیشت میں شامل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی باضابطہ سازی سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس آمدن بڑھے گی اور صنعتی معیار بھی بہتر ہوگا۔یہ بات انہوں نے محمد حارث اگر، ڈائریکٹر ایگر انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں ٹیکس نظام، تجارتی ڈھانچے اور معیشت کی دستاویز بندی سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی بڑی معیشت ہونے کے باوجود ٹیکس آمدن، جس کا تخمینہ تقریباً 15 ٹریلین روپے ہے، کمزور ٹیکس نیٹ اور ناقص عملدرآمد کے باعث پوری طرح حاصل نہیں ہو رہی۔ زراعت، ریٹیل اور چھوٹے کاروباروں سمیت معیشت کے بڑے شعبے اب بھی غیر رسمی نظام کے تحت کام کر رہے ہیں، جس سے رجسٹرڈ شعبوں پر زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے