وفاقی وزیر تجارت سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی
اسلام آباد ( آن لائن)وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ برآمدات، بالخصوص ہینڈ ناٹڈ قالین، وزارتِ تجارت کی اولین ترجیح ہیں۔ قالین سازی کا شعبہ نہ صرف روزگار کے مواقعصرف روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے اور روایتی ہنرمندی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی، جس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات کو درپیش مسائل اور فوری سہولت کاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پیداواری عمل میں درکار خام مال اور ضروری انٹرمیڈیٹس کی فراہمی میں تعطل پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ "ویلیو ایڈڈ برآمدات، بالخصوص ہینڈ ناٹڈ قالین، وزارتِ تجارت کی اولین ترجیح ہیں