بیرون ملک سے آنیوالے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے بیرون ممالک سے آنے والے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 800 ڈالر تک کے پارسلز کے لئے ٹیرف کی چھوٹ ختم کی ہے جس سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے جب کہ اس اقدام سے قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق کم قیمت پارسلز کے ذریعے ٹیرف سے بچا جا تا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی تھی۔رپورٹ کے مطابق کچھ ذاتی اشیا اور تحائف کے لئے استثنیٰ برقرار ہے۔