بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو ان منصوبوں سے بجلی پیداوار جزوی متاثر ہو سکتی ہے،رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائوں پر قائم بجلی منصوبوں سے ن اپنی ضرورت کی27 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائوں پر 9 ہزار میگاواٹ سے زائد کے پن بجلی منصوبے قائم کیے گئے ہیں۔ پاکستان سالانہ تقریبا 120 ارب یونٹ بجلی بناتا ہے جس میں سے 27 فیصد بجلی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے پانی سے پیدا ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق ان دریائوں پر تربیلا، منگلا، نیلم جہلم، کیروٹ اور غازی بروتھا پن بجلی منصوبے لگے ہیں، اگر بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو ان منصوبوں سے بجلی پیداوار جزوی متاثر ہو سکتی ہے۔