امریکی ڈاک سروس نے چین و ہانگ کانگ سے آنیوالے پارسلوں پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ڈاک سرو س نے چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسلز کی وصولی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 4فروری سے نافذ العمل ہوچکا ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔یونائیٹڈ اسٹیٹس پوسٹل سروس کی ویب سائٹ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق صرف پارسلز پر ہوگا جبکہ چین اور ہانگ کانگ سے بھیجے جانے والے خطوط اور دیگر ڈاک معمول کے مطابق جاری رہے گی۔