چین کا یومِ آزادی ، فوجی طاقت کا مظاہرہ کرے گا

 عالمی رہنما بیجنگ میں شی جن پنگ کے ساتھ فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے
بیجنگ(آئی این پی )چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والی ایک بڑی فوجی پریڈ کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ پابندیوں کا شکار ممالک کے رہنمائو ں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جو مغربی دنیا کے خلاف اتحاد اور مزاحمت کا واضح پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساںاداے کے مطابق 3 ستمبر کو منعقد ہونے والی یومِ فتح کی اس تقریب میں دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے اور جاپان کے باضابطہ ہتھیار ڈالنے کی یاد منائی جائے گی۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پہلی بار صدر شی کے ساتھ عوامی سطح پر شریک ہوں گے۔تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیاں کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ من آنگ ہلائنگ جو شاذ و نادر ہی بیرونِ ملک سفر کرتے ہیں نے بھی شرکت کی