واشنگٹن ان محصولات کو ختم کرنے کے لیے تیار رہے جو عالمی منڈیوں اور سپلائی چینز کو تباہ کرنے کا سبب بنے ہیں
بیجنگ (آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ ٹیرف پر مذاکرات کے لیے امریکی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن واشنگٹن خلوص کا مظاہرہ کرے اور ان محصولات کو ختم کرنے کے لیے تیار رہے جو عالمی منڈیوں اور سپلائی چینز کو تباہ کرنے کا سبب بنے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ امریکا نے ٹیرف پر مذاکرات کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور فی الحال پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزارت تجارت نے کہا اگر امریکا بات کرنا چاہتا ہے تو اس کو خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اپنے غلط اقدامات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار رہے اور یکطرفہ محصولات کو ختم کرے۔