پی ٹی آئی آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں،  پشاور کا جلسہ بربریت کے خلاف احتجاج ہوگا:سلمان اکرم راجہ
 جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہے :اسد قیصر‘جلسہ ثابت کرے گا قوم ہمارے ساتھ ہے:جنید اکبر
پشاور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف  آج پشاور  میں عوامی جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی  ،پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں،ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں،  پشاور کا جلسہ بربریت کے خلاف احتجاج ہوگا۔اسد قیصر نے  کہا ہے آج کا جلسہ عمران خان کی رہائی کے  لئے ہے ۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے ہمیں پنجاب میں فسطائیت کا سامنا ہے، ہم پنجاب میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔  آج کا  جلسہ ثابت کرے گا قوم ہمارے ساتھ ہے۔ حاکمیت عوام کے ووٹ سے ہے۔