امریکہ کا بحیرہ عرب میں فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ

 طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور امریکی فضائیہ کے طیاروں نے مشق میں حصہ لیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے فوجی بیڑے کو متحرک کر کے طاقت کا مظاہرہ کیا  ۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن، دو فوجی سپلائی بحری جہازوں اور امریکی کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں کے ہمراہ اس آپریشن میں شریک رہے، جبکہ امریکی فضائیہ کے طیاروں نے بھی پروازیں کیں